۱۔ تھوڑا تھوڑا سرک کر کسی شخص کے بیٹھنے کے لیے جگہ خالی کرا دینا۔
(جامع اللغات)
۲۔ تعمیر کرنا، مکان بنانا، جھونپڑا بنانا۔
جگہ چاہےجو کوئی یاں بناوے
تو اک طوفان کا گنبد اٹھاوے
(۱۷۷۸، مثنویات حسن،۱۹۰:۱)
۳۔ (مجازاََ) مقام حاصل کرنا۔
محمود نے تاریخ میں جو جگہ بنائی ہے اس کا تعین کرنا کوئی مشکل امر نہیں ہے۔
(۱۹۵۸، ہندوستان کے عہد وسطیٰ کی ایک جھلک،۳۹)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .