( تاریخی ا ُصول پر )


بازار  

ا. (i) خرید و فروخت کی جگہ ، جہاں مستقل یا عارضی دکانیں ہوں ، منڈی .
(ii) ساتویں یا آٹھویں دن لگائی جانے والی عارضی منڈی ، پین٘ٹھ .
(iii) وہ منڈی جہاں خصوصیت سے کسی مال کی مان٘گ اور کھپت ہو ، کسی جنس کا مارکیٹ .
(iv) عام گزر گاہ یا مقام ، کھلی جگہ .
۲. کاروبار ، تجارت .
۳. نرخ ، قیمت ، بھاؤ .
۴.(i) جہاں منڈی کی طرح مجمع عام ہو ، منڈی کے لیے مجمع عام کی جگہ .
(ii) منڈی کے لوگ .
۵. بِکری ، فروخت
( پلیٹس )