۱. کپڑے دھونے کا وہ تختہ یا پتّھر جس پر دھوبی کپڑوں کو مارتا ہے ، دھوبی پٹرا ، کپڑے دھونے کی سِیل .
(پلیٹس ؛ نوراللغات ؛ فرہنگِ آصفیہ).
سامنے کے آٹھ پیچ یہ ہیں شیرزد ... دھوبی پاٹا سینا چکر سلطانی.
(۱۸۷۳ ، عقل وشعور ، ۴۳۶).
سر اپنا اس کے سینہ میں لگا کر وہیں سے دھوبی پاٹ کیا.
(۱۸۹۶ ، تورج نامہ ، ۷ : ۱۴)
انہوں نے اس کا سیدھا ہاتھ پکڑ دھوبی پاٹ پر کسنا چاہا.
(۱۹۲۸ ، آخری شمع ، ۴۸)