بھانڈوں نے ایسا سماں باندھا کہ کسی کے ہاں نہ بندھا ہو .
(۱۸۷۳ ، مکمل مجموعۂ لکچرز و اسپیچز ، ۸۰) .
الفاظ کی نشست ، زبان کی خوبی ، مضمون کی آمد اور سب سے زیادہ پڑھنے والے کے گلے نے ایک سماں باندھ دیا .
(۱۹۲۸ ، آخری شمع ، ۴۵) .
دیر تھی اذنِ سُخن کی محسن
پھر سماں ہم نے بھی ایسا باندھا
مگھا کی رزمیہ نظم جس میں ایک روح نے بادل کے ہاتھ اپنے دوست کو پیغام بھیجا ہے اور جس میں برکھا کا سماں باندھا ہے .
(۱۸۶۷ ، مکمل مجموعۂ لکچرز و اسپیچز ، ۴۰) .
جب کسی واقعہ کو لکھتے تھے تو اوّل اس واقعہ کا تصوّر میں سماں باندھتے تھے .
(۱۹۳۹ ، افسانۂ پدمنی ، ۱۰) .