ایسا سماں دیکھتے ہی اُنکے من میں آیا کہ ہم نے گوپیوں کو یہ بچن دیا ہے کہ سردرت میں تمہارے ساتھ راس کرینگے ، سو پورا کیا چاہیے .
(۱۸۰۳ ، پریم ساگر ، ۴۸) .
اُس سے پُوچھوں جو ہو بڑا سیّاح
کہیں دیکھا ہے یہ سماں کہیے
ایک مجمع اکابر نے یہ سماں دیکھا کہ وقار الملک کی تُرکی ٹوپی ان کے ہاتھ میں ہے .
(۱۹۲۵ ، وقارِ حیات (مقدمہ) ، ۲۶) .
ابھی بیٹھے رہو ، جوگن کا سماں بھی دیکھ لو .
(۱۸۵۳ ، اندر سبھا ، ۹۰۹) .
تپائی پر بیٹھ گیا اور اس کارخانۂ طلسمات کا سماں دیکھنے لگا کہ اتنے میں ایک جانب سے کراہنے کی صدا آئی کہ کوئی بیچارہ مصیبت کا مارا مبتلاے درد ہے .
(۱۹۰۱ ، الف لیلہ ، سر شار ، ۷۰) .
ہو گی جب اپنی آنکھ بند ، اُئے گا وہ بھلا کہیں
دیکھ سکا نہ جو سماں ، دِیدۂ نیم باز کا