( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۶۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴       >
  1. ایک پَنْتُھ دوکاج

    ایک کام سو دو فائدے ، بیک کرشمہ دو کار ( ایک کوشش سے دو مقصد حل ہو جانے کے موقع پر مستعمل ).
     

  2. ایک پوتھیا

    ایک جوے کا ( لہسن ).
     

  3. ایک پیٹ کے / کی

    حقیقی بھائی / حقیقی بہنیں.
     

  4. ایک پیٹ میں پانو پَھیلانا

    ایک ماں کی اولاد ہونا.
     

  5. ایک پیچَہ

    کھڑکی دار پگڑی جس میں ایک پیچ ہوتا ہے.
     

  6. ایک پیڑ عَلی دَھَّتا جس کی جَڑ ہے نَہ پَتَّا

    ۱. جو گمنام ہو ، جس کی اصل و نسل کا پتا نہ ہو ، ناپائیدار ؛ بے اصل بات جس کا سر پیر نہ ہو.
     

  7. ایک تارا

    ۱. ایک قسم کا باریک سفید کپڑا جس میں ننھے ننھے سے خانے ہوتے ہیں.
    ۲. تنبور سے مشابہ ایک تار کا باجا جس پر اکثر ہندو فقیر بھجن وغیرہ گاتے ہیں.
     

  8. ایک تارا دیکھ کے ایڑی دیکھنا

    ایک تارا دیکھنا نحس سمجھا جاتا ہے اس لیے جب کبھی ایک تارے پر نظر پڑتی ہے اور دوسرا تارا نظر نہیں آتا تو عورتیں دفع نحوست کے طور پر اپنی ایڑی دیکھ لیا کرتی ہیں.
     

  9. ایک تاری

    ( چاشنی وغیرہ ) جس کا تار بندھ جائے.
     

  10. ایک تاری پَیمَک

    ( زرباقی ) زری کی وہ پیمک جس کے تانے کے درمیان ایک تار بادلے کا خوشنمائی اور چمک کے لیے ڈال دیا گیا ہو.