( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۷ نتائج (۰سیکنڈ )
داغا جانا
۱. جلایا جانا ؛ لوہا جلا کر چرکا دِیا جانا .
۲. آتش بازی چھوڑی جانا ؛ توپ بندوق کا چلایا جانا .
داغِسْتان
وہ جگہ جہاں بہت داغ ہوں ؛ ( مجازاً ) صدمات کی جگہ ؛ غموں کا مقام .
داغِسْتانی
داغِسْتان ( عَلّم ) سےِ منسوب یا متعلق ؛ ایک ہتھیار کا نام .
داغْنا
۱. (i) ( کِسی چیز پر ) ٹھپَا لگانا .
۱. (ii) کِسی دھات کے ٹُکڑے وغیرہ کو گرم کر کے علامت کے لیے گھوڑے یا غُلام وغیرہ کے جِسم پر نشان ڈالنا.
۱. (iii) ( علاج کی غرض سے ) جسم کے کسی حِصّے کو گرم لوہے سے جلاتا.
(iv) گرم لوہے وغیرہ سے کِسی کے جسم پر نِشان ڈالنا ؛ بطور سزا جسم کو جلانا اور جُھلْسنا.
۲. گِھی یا تیل میں پیاز یا لہسن وغیرہ ڈال کر بریاں کرنا ، کڑ کڑانا .
۳. ( آتش بازی وغیرہ میں ) آگ لگانا ، آتش بازی چھوڑنا.
۴. ( توپ ، تُفنگ ، وغیرہ ) سر کرنا ، چلانا.
۵. کِسی کے خِلاف کوئی عدالتی یا قانونی کاروائی کرنا.
۶. اچانک کوئی اعلان کر دینا ؛ دفعتاً کوئی بات کہنا یا سوال کر دینا.
داغْنا
( طِب ) داغْنے کا نِشان ، داغ ، اگر ایسے شخص ( برگی کا مریض ) کے نزدیک بلند آواز سے کہیں کہ کھولتا پانی اِسپر ڈالو یا داغنے وغیرہ لگاؤ تو بسا اوقات نوبت دفعتاً انصرام پاتی ہے .
داغی
۱. (i) جس پ چھائیاں ہوں ؛ جس پر دھبَا ہو ، داغ والا ، ملگجا ، داغ دار .
۱. (ii) پھل وغیرہ جس کا چھلکا گل گیا ہو یا اُس پر سیّاہ ہدھبّا ہو.
۲. داغ زدہ ( گھوڑا ، غُلام وغیرہ ) جو داغہ گیا ہو اور جس پر مانکانہ حُقوق حاصل ہوں .
۳. ( مجازاً ) غم زدہ ، دُکھی ( صلمے سے ) چُور.
۴. جس میں کوئی نقص یا خرابی ہو ، عیب دار .
۵. جو اِرتکابِ جُرم کی بِنا رُسوا ہو چکا یا سزا پا چکا ہو.
داغی غُلام
وہ غُلام جِس کے بدن پر غُلامی کا نِشان ہو ( تُرکوں کا دستور تھا کہ جشیوں کے لڑکوں کو پکڑ لاتے رھے اور اُن کی پیشانی پر داغ لگا رہتے تھے )
داغی کَرانا
داغی کرنا ( رک ) کا تعدیہ .
داغی کَرْ دینا / کَرّنا
دھبّا ڈال دینا ، نِشان لگا دینا ؛ مُجرم بنان ، مُلْزِم بنانا .
داغِیلا
داغ دار ، داغی ، نِشان زدہ ، دغیلا .
<
۷
۸
۹
۱۰
۱۱