( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ بَھر کَر / کے
۱۔ جی بھر کر ، پوری پوری طرح ، بھرپور ، بہت زیادہ ؛ بالکل ؛ سراسر ۔
۲۔ بے دھڑک ، صاف صاف ، بے دریغ ۔
۳۔ حلق تک ، مقررہ مقدار سے زیادہ ، بڑے بڑے گھونٹ یا نوالوں کے ساتھ ۔
مُنہ بَھر کَر / کے کوسنا
بے دردی سے کوسنا ، بے دھڑک کوسنا ، دعائے بد میں کسر نہ رکھنا ۔
مُنہ بَھر کے کَہنا
صاف صاف کہنا ، بے دریغ کہنا ۔
مُنہ بَھر کَر / کے گالیاں دینا
فحش بکنا ، سخت اور شرمناک گالیاں دینا ۔
مُنہ بَھرنا
۱۔ بہت زیادہ نوازنا ، بخشنا ۔
۲۔ (کسی کو) بہت سا روپیہ ، سامان یا کچھ اور دینا (عموماً امداد ، نذرانے یا رشوت کے طور پر) ۔
۳۔ رشوت یا نذرانہ ملنا ۔
۴ ۔ کثرت سے کوئی چیز کھلانا یا پلانا ، سیر کرنا ، سیراب کرنا ۔
۵۔ کسی چیز سے گڑھے ، سوراخ وغیرہ کی گہرائی پاٹنا ، لبالب کردینا ۔
۶۔ منھ میں لقمہ دینا ، منھ ُپر کرنا ۔
۷۔ اتنا دینا کہ سائل وغیرہ پھر نہ مانگے ۔
۸۔ چپ کرانا ، اپنے خلاف کہنے سے باز رکھنا ، منھ بند کرنا
۹۔ تھوڑاسا کھانا پینا ۔
مُنہ بَھروانا
نذرانہ دینا نیز رشوت دلوانا ، نذرانے دلانا ۔
مُنہ بَھری
رشوت ۔
مُنہ بَھڑاک
منھ کے بل ، اوندھا (گرنے کے لیے مستعمل)
مُنہ بھی سامنے نَہ کَرنا
اصلاً متوجہ نہ ہونا ؛ شکل نہ دکھانا
مُنہ بھی سامنے نَہ کِیا
شرما گیا نیز اصلاً متوجہ نہ ہوا
<
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
>