( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۷ نتائج (۰سیکنڈ )
نِظام نَو
نیا طریقہء کار ، نیا نظم و ضبط ؛ نئے دور کے اصول و قاعدے ۔
نِظام وَحدَت
یکجہتی ، اتحاد و اتفاق ، ایک ہونے کی حالت ۔
نِظام ہَستی
نظام زندگی ، کا ئنات کا نظام ، نظام حیات ۔
نِظام ہَضم
(طب) غذا کو چبانے ، معدے میں پہنچانے اور جزو بدن بنانے کا نظام ، جسم میں مختلف افعال کا سلسلہ جس سے خوراک ہضم ہوتی ہے ، ہاضمے کا نظام ، نظام انہضام (Digestive System) ۔
نِظام ہونا
مرتب یا منظم ہونا ، ترتیب پائی جانا ۔
نِظامات
نظام (رک) کی جمع ؛ سلسلے ، ضابطے ، طور طریقے ۔
نِظامَت
۱۔ ناظم کا عہدہ یا منصب ، ناظم کا کام ، دیکھ بھال ، انتظام ۔
۲۔ کسی جلسے یا مشاعرے وغیرہ میں مقررین یا شعرا کو پڑھنے کے لیے بلانے کی خدمت ، معلن کا کام ۔
۳۔ ناظم کا محکمہ یا دفتر ؛ ناظمین کے دفاتر کا مجموعہ ، ڈائرکٹریٹ۔
۴۔ انتظامی حدود ، تحصیل یا صوبہ وغیرہ ۔
نِظامَت اَعلیٰ
ناظم اعلیٰ (رک) کا دفتر یا محکمہ ۔
نِظامَت َتعلِیم
ناظم تعلیم کا دفتر یا محکمہ نیز اس کے حلقے کے ثانوی مدارس اور کالج ۔
نِظامَت حَج
ناظم حج کا دفتر یا محکمہ ۔
<
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
>