( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۷۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶   ۱۷       >
  1. چاندْنی کا پُھول

    چان٘دنی نامی درخت کے پھول جو سفید رن٘گ کے ہوتے ہیں ؛ رک : چان٘دنی معنی نمبر ۳ ۔
     

  2. چاندْنی کا کھیت

    چان٘د کا پرتو یا روشنی جو زمین پر پھیلی ہوئی نظر آئے ، چٹکی ہوئی چان٘دنی ۔
     

  3. چاندْنی کا کھیت کَرنا

    چان٘د کی روشنی کا خوب پھیل جانا ؛ چان٘دنی چٹکنا ۔
     

  4. چاندْنی کَرَن

    برہمنوں وغیرہ کا خیرات کے حصول یا قرض کی ادائیگی کی خاطر اپنے آپ کو زخمی کرنے کا عمل ۔
     

  5. چاندْنی کوسونپْنا

    زخمی یا جلے ہوئے یا زچہ وغیرہ کو چان٘د کی کرنوں سے پیدا ہونے والے تشنج اور فالج وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے وہم میں چان٘دنی کے سپرد کرنے کا ٹوٹکا عمل میں لانا ( جب کسی کو زخم پہنچتا یا کسی کی فصد کھلتی یا جون٘کیں لگتیں یا کوئی جل جاتا یا کسی عورت کے بچہ پیدا ہوتا اور اسے کسی ایسے مقام سے جہاں چان٘د کی کرنیں پہن٘چتی ہوں اٹھانا منظور نہیں ہوتا تو ضعیف العقیدہ لوگ ٹوٹکے کے طور پر سات پولے پھوس کے جلا کر ایک آدمی کو گواہ کرتے اور کہتے کہ اے چان٘دنی اس زخمی وغیرہ کو تیرے سپرد کیا اور دوسرا آدمی کہتا کہ میں اس بات کا گواہ ہوگیا ؛ چاندنی مرطوب ہونے کے سبب زخم کے واسطے مضرہوتی ہے اسی لیے زخم کا اندمال دیر سے ہوتا ہے ) ۔
     

  6. چاندْنی کی رات

    رک : چان٘دنی رات ۔
     

  7. چاندْنی کِھلْنا

    رک : چان٘دنی چٹکنا ۔
     

  8. چاندْنی مَحَل

    وہ مقام جہاں بیٹھ کر چان٘دنی کا لطف اُٹھایا جائے ؛ل سفید رنگ کا محل ؛ ماہتابی ۔
     

  9. چاندْنی مَنانا

    چان٘دنی رات میں باغ یا دریا وغیرہ کی سیر کرنا ، چان٘دنی سے لطف اندوز ہونا ۔
     

  10. چاندْنی مَیلی ہونا

    چان٘دنی رات میں صبح صادق کا وقت قریب آنا جس سے چان٘د کی روشنی کا رن٘گ پھیکا پڑنے لگتا ہے ، صبح کی روشنی پھیلنے سے چان٘دنی کا مان٘د پڑ جانا ۔