( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ پَر دے مارنا
۱۔ منھ پر مارنا ، کسی چیز کو پھینک کر منھ پر ضرب لگانا ۔
۲۔ حقارت سے لوٹانا ، تحقیر کے ساتھ واپس کرنا ۔
مُنہ پَر دینا
منھ پر مارنا ، چہرے پر (تلوار وغیرہ) کی ضرب لگانا ۔
مُنہ پَر دَھر لینا
زد پر لینا ، نشانہ بنانا ۔
مُنہ پَر / پَہ ، دَھرنا
منھ پر کہنا (کوئی بات) سامنے لانا ، موجودگی میں پیش کرنا ، بیان کرنا ، کہنا ۔
مُنہ پَر دُھواں اُڑنا
چہرے پر ہوائیاں اڑنا ، منھ فق ہوجانا
مُنہ پَر ڈالی لوئی ، تو کیا کَرے گا کوئی
آدمی ڈھیٹ یا بے غیرت ہوجائے تو اسے کسی کی پروا نہیں ہوتی
مُنہ پَر ڈھاٹا باندھنا
منھ چھپانے کے لیے کپڑا وغیرہ باندھنا ، منھ چھپانا، (عموما ًچور، ڈاکو ایسا کرتے ہیں) ۔
مُنہ پَر رام رام اور بَغَل میں چُھری
کہتا کچھ ہے کرتا کچھ ہے منافقوں کی نسبت کہتے ہیں ۔
مُنہ پَر رکھ دینا/رکھنا
۱۔ رک : منھ پر دھرنا ، منھ پر کہنا ۔
۲۔ زبان پر رکھنا ، چکھنا ، ذراسا کھانا ۔
۳۔ کسی کام کا ظاہرا سبب قرار دینا ۔
۴۔ اپنا احسان جتانا
مُنہ پَر / پَہ ، رکھی ہوئی ہونا
زبان کی نوک پر ہونا ، موجود ہونا ، بالکل ہونے کے قریب ہونا ۔
<
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
>