( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
نام رَوشَن رَہنا
شہرت باقی رہنا ، نیک نامی قائم رہنا ۔
نام رَوشَن کَرنا
۱ ۔ نام چمکانا ، نام کو شہرت دینا ، نام پھیلانا ۔
۲ ۔ (طنزاً) رُسوا کرنا ، نام بدنام کرنا ۔
نام رَوشَن ہونا
نام روشن کرنا (رک) کا لازم ، مشہور ہونا ۔
نام روک لینا
ملازمت میں بھرتی یا ترقی وغیرہ کے لیے نام نہ بھیجنا
نام َرہتی دُنیا تَک قائِم رَہے
ہمیشہ عزت و آبرو باقی رہے ، قیامت تک نام رہے
نام رَہ جانا/رَہنا
۱ ۔ نام باقی رہنا ، یادگار رہنا ، نام زندہ رہنا ۔
۲ ۔ نام شامل ہونے سے رہ جانا ، نام درج نہ ہونا ۔
نام زُبان پَر/پَہ آنا
منھ سے کسی کا نام نکلنا ، کسی کے نام کا خیال آنا ۔
نام زُبان پَر/پَہ ِپھرنا
زبان پر نام آنا ، کسی کے نام کا خیال آنا ، کسی کا نام پوری طرح یاد نہ آنا ۔
نام زَُبان پَر/ پَہ ہونا
کسی کا نام یاد ہونا ، نام لیا جانا ۔
نام زَد
۱ ۔ موسوم ، معروف ۔
۲ ۔ جس کی منگنی ہو چکی ہو ، منسوب ۔
۳ ۔ معین ، مخصوص ۔
۴ ۔ مقرر ، تعینات ، مامور ۔
۵۔ مشہور ، شہرت یافتہ ، نامور ، نام آور ، نمایاں ۔
۶۔ منتخب ، مجوزہ ، تجویز کردہ ۔
<
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
>