( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. اَبابِیْل ِ جَنگلی

    ابابیل کی ایک قسم جس کی دم ابابیل کوچی کی طرح اور سر سرخ ہوتا ہے .
     

  2. اَبابِیْل ِ کُو٘چی / --- سَیْلانی

    ابابیل کی ایک قسم جس کی گردن سرخ اور دم کے دونوں طرف کے پر عام ابابیلوں سے لمبے ہوتے ہیں ؛ سرما کی آمد کے دنوں میں جنگل سے شہر میں آتی اور گرمی شروع ہوتے ہی چلی جاتی ہے .
     

  3. اَبابِیْلْیا

    ابابیل کے رنگ کا کبوتر .
     

  4. اَباً جَدًّا

    باپ دادا سے ، قدیم سے ، کئی پشتوں سے .
     

  5. اِباحَتْ

    ۱. جواز ، اجازت ، جائز کرنا یا ہونا .
    ۲. شرعی اجازت ، جواز یا حِلّت ، کسی چیز کا شریعت میں مباح ، جائز یا حلال ہونا .
     

  6. اِباحِتی

    وہ شخص جو حرام و حلال کا قائل نہ ہو ، فرقۂ اباحیہ (رک) کا پیرو .
     

  7. اِباحی

    رک : اباحی .
     

  8. اِباحَیَّت

    فرقۂ اِباحیہ (رک) کا عمل یا مذہب .
     

  9. اِباحِیَّہ

    ۱. وہ فرقہ جو حرام و حلال کا قائل نہیں اور جس کا خیال ہے کہ انسان میں نہ گناہوں سے بچنے کی قدرت ہے اور نہ مامورات بجا لانے کی طاقت ؛ دنیا میں کوئی کسی چیز کا مالک نہیں ، سب لوگ اموال و ازواج میں شریک ہیں .
     

  10. اَبادان

    رک : آبادان (عموماً نظم میں مستعمل) .