( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۷ نتائج (۰سیکنڈ )
تِین پانچ باتیں کَرْنا
حجت کرنا ، تکرار کرنا ، جھگڑے کی باتیں کرنا.
تِین پانچ آٹھ بَتانا
چال بازی کرنا.
تِین پانچ کَرْنا
۱. حیل حجت کرنا ، تا مٹول کرنا ، جھگڑا فساد یا تکرار کرنا.
۲. دغا بازی کرنا ، فریب دینا ، مکاری کرنا.
۳. بحث کرنا ، جھگڑنا ؛ چھیڑ چھاڑ کرنا.
تِین پانچ لانا
رک : تین پانچ کرنا.
تِین پاؤ بِھیتر تو دیوتا اور پِیتر
(ہندو) آدمی سیر ہو تو خدا اور بزرگ یاد آتے ہیں.
تِین پاؤ کی تِین پَکائیِں سَوا سیر کی ایک ↵ جیٹھ نپوتا تینوں کھا گیا میں سَنتو کَھن ایک
(ہندو) وہ عورت جو خاوند کے رشتے داروں کو پسند نہ کرے کہتی ہے.
تِین پِلائی
تین پرت کی ایک خاص قسم کی لکڑی کی چادر ، پلائی وڈ کی ایک قسم ، تھری پلائی.
تِین پیڑ بَکائن کے اَور میاں چَلے باغ میں
رک : تین پیڑ بکائیں کے میاں باغبان.
تِین پیڑ بَکائن کے میاں باغْبان
جب کوئی تھوڑی چیز پر بہت اترائے اور شیخی مارے تو کہتے ہیں.
تِین پانچ آٹھ بَتانا
چال بازی کرنا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>