( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳       >
  1. جَوز ِ ماثَل

    ۱۔ کوہ طربستان پر ایک ایسی قسم کی گھاس جس کو اگر کوئی ہنْستے ہوئے کھائے تو بے اختیار ہنْسی آوے اور روتے ہوئے کھائے تو رونے کا زور ہو، یعنی جس حالت میں کھایا جائے وہی حالت غالب رہے
    ۲۔ رک: جوزالماثل
     

  2. جَوز ِ ہِنْد

    اخروٹ.
     

  3. جَوز ِ ہِنْدی

    ۱. اخروٹ ، لاط : Cocos nucifera
    ۲. ناریل ، مغز ناریل.
     

  4. جَوز

    ایک وزن جو نودرخمی یا بندقہ کے برابر ہوتا ہے
     

  5. جَوزا

    ۱. (i) بارہ برجوں میں سے تیسرے آسمانی برج کا نام جس کی شکل دو ننْگے لڑکوں کی سی ہے جو پشت کی طرف سے جڑواں ہیں، دوپیکر، توامان.
    (ii) علم ہیئت میں صور جنوبی میں سے دوسری شکل کا نام ایک ایسا مرد جو دوکرسیوں پرکھڑا ہے اورپٹکا اس کی کمر میں بندھا ہا ہے گلے میں تلوار لٹکی ہوئی ہے سیدھے ہاتھ میں ایک عصا ہے جواس کے سر پر سے گزرتا ہے اوراُلٹا ہاتھ آستین میں چھپا ہواہے، اس کو شکل جبّار بھی کہتے ہیں.
    ۲. سال شمسی کا تیسرا مہینہ جو بہار کا آخری مہینہ ہے.
    ۳ . وہ کالی بھیڑ جس کی پیٹھ پر سفید دھاری ہو
     

  6. جَوزائی

    رک: جوزی معنی نمبر۱.
     

  7. جَوزَق

    روئی کا ڈوڈا.
     

  8. جَوزَن

    (ہندوستن کا) ساحر، جادوگر(چونْکہ اکثرساحر جَو پر منتر پڑھ کرمارتے ہیں اس لیے یہ نام پڑا)
     

  9. جَوزَہ

    سات درم اوربعض نے چودہ سامونا اور بعض نے بندقہ کے برابروزن لکھا ہے
     

  10. جَوزَۂ عِلْمِیہَ

    ایرانی مشائخ و مجتہدین وعلما کی مذہبی وسیاسی انجمن.