( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۰ نتائج (۰سیکنڈ )
جُھوٹا ٹَھَہرنا
دروغ گو ثابت ہونا .
جُھوٹا جوڑا
چوڑیوں لباس یا جوتے کا وہ جوڑا جس میں جھوٹا کام بنا ہوا ہو ، کھوٹا جوڑا .
جُھوٹا جھاٹا
پس خوردہ ، بچا کھچا کھانا ، اُلش .
جُھوٹا جُھوٹ بولا سَچّے کی گانڈ پَھٹی
جھوٹے کے سامنے سچے کی بات نہیں چلتی جھوٹا آدمی قایل نہیں ہوتا .
جُھوٹا جُھوٹھ سے بُرا جو سونے کا ہوئے
جھوٹا آدمی بُہت برا ہے چاہے بہت امیر ہو ، جھوٹ کی مذمّت میں کہتے ہیں .
جُھوٹا چاٹْنا
دوسروں کا پس خوردہ کھانا ؛ بہت ذلیل کام کرنا .
جُھوٹا دَعْویٰ
ایسا دعویٰ جس کی کوئی بنیاد نہ ہو .
جُھوٹا ڈورا
کھوٹے کلابُّتو کی لپیٹ کا ڈورا .
جُھوٹا رونا
بناوٹی آن٘سو بہانے کا عمل ، دکھاوے کا گریہ .
جُھوٹا سَچّا
جس میں سچ جھوٹ دونوں کی آمیزش ہو مگر غالب عنصر جھوٹ کا ہو ، جھوٹا ، جھوٹ موٹ کا .
<
۱
۲
۳
۴
>