( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۱۴۲ نتائج (۰سیکنڈ )
دوز دَہَلنا
کانپنا، ڈونا ، بہت خوف کھانا
دَو
دوڑ بھاگ، تگ و دَو، دوڑنا ؛ (تراکیب میں مستعمل) دوڑنے والا.
دَو
سیدھی اور بھاری تلوار جو سرے پر پھن کی شکل پھیلواں ہوتی ہے چٹاگانگ میں بنائی جاتی ہے، اہلِ برما کا قومی ہتھیار، داؤ
دَوَ
آگ جلنا ، وہ آگ جو جنگل میں خود بخود لگ جائے ، جلتا ہوا جنگل ؛ آفت، رنج
دو
۱. ایک اور ایک کا مجموعہ ، ایک کے بعد کا عدد.
۲. جوڑا، جفت، دونوں.
۳. کئی، چند، کچھ
۴. دوسرا.
۵. الگ، غیر، جُدا
دو اَبْرُو
دو ابروؤں کا درمیانی حِصّہ.
دو اَپَر / آپَر
۱. ہندوؤں کا تیسرا جُگ اور برہما کی عمر کا تیسرا دن جو آٹھ لاکھ چوسٹھ ہزار برس کا ہوتا ہے ، دو جگوں کے پیچھے کا جگ.
۲. وہ پاسا یا پاسے کا پہلو جس پر دو نِشان بنے ہوں ، شک ، شبہ
دو اَرْتھی
دو معنی رکھنے والا، ذو معنی، مبہم، ابہام
دو اَسْپَہ
۱. وہ شخص جس کے ذاتی دو گھوڑے ہوں ، جس شخص کے دو گھوڑے رسالے میں نوکر ہوں.
۲. تیزی ، سرعت ؛ ڈاکیہ ، خبر رساں ؛ پوسٹ ماسٹر
دو اَسْپَہ
۱. پُھرتیلا، تیزرو، مستعد
۲. (i) دو گھوڑوں کی ڈاک
(ii) دو گھوڑوں کی گاڑی ، وہ گاڑی جس میں دو گھوڑے جوتے گئے ہوں.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>