( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۷۲ نتائج (۰سیکنڈ )
سَنگ ِ اَحْمَر
(حجریات) لال رن٘گ کا پتّھر جو جے پور اور راجستھان میں بکثرت دستیاب ہے ، سن٘گِ سُرخ.
سَنگ ِ اَساسی
سن٘گِ بنیاد ؛ (کنایۃً) بُنیادی نُکتہ ، اصل مقصد.
سَنگ اَساکِفَہ
(حجریات وکفش سازی) حجر الا ساکفہ ، ایک پتّھر ہے جس میں سرخ ، زرد اور سیاہ رن٘گ کی آمیزش ہے . اندر سے کُچھ نیلا نکلتا ہے . جسامت میں کنکریوں کی طرح ، اسکاف یعنی جُوتے بنانے والے اور لوہے کے اوزاروں سے کام کرنے والے اس کو استعمال کرتے ہیں.
سَنگ ِ اِسْپَنج
(حجریات و طب) ایک پتّھر جو اسپنج کے اندر سے نِکلتا ہے رطوبات کو جذب کرنا ، خُون جاری کو روکنا وغیرہ قسم کے امراض میں شاف ی، حجرالاسفنج.
سَنگ ِ اسْوَد
(حجریات) وہ سیاہ پتّھر جو کعبۃ اللہ کی دیوار میں نصب ہے . حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعٰیل علیہم السلام نے تعمیرِ کعبہ کے وقت اسے نصب کیا تھا . حج کے زمانے میں طواف اسی مقام سے شروع کیا جاتا ہے اور طواف کے شروع یا ختم پر اسے بوسہ دیا جاتا ہے یا اسے چُھو کر ہاتھ کو چُوم لِیا جاتا ہے ، حجرِ اسود.
سَنگ ِ اَشْرَف
(حجریات) ایک عمدہ قِیمتی پتّھر جو نفیس اشیائے آرائش بنانے کے لیے اِستعمال ہوتا ہے سن٘گِ مرمر کی بیش قِیمت قِسم.
سَنگ ِ اَفْرُوج
(طِب و تعمیرات) ایک پتّھر جو روم میں کافی ملتا ہے . وزن میں اِتنا ہلکا کہ پانی پر تیرتا رہتا ہے ، مثانے کی پتھری ، بچّھو کے کاٹے وغیرہ میں تیر بہدف ، سنگِ اِفروجی ، سن٘گ اِفروی.
سَنگ ِ اَفْرِیقی
(طِب) ایک پتّھر کہ نہ زیادہ بھاری نہ زیادہ نرم نہ سخت بلکہ اس پر سفید خط ہوتے ہیں ، افریقہ سے برآمد ہوتا ہے اور ادویات میں مُستعمل ہے.
سَنگ اَفْشاں
پتّھر برسانے والا ، پتّھر برساتا ہوا.
سَنگ اَفْشانی
سن٘گ اندازی ، اُوپر سے پتّھر پھین٘کنا ، پتّھر مارنا ، پتّھر برسانا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>