( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۲ نتائج (۰سیکنڈ )
شام پَگاہ
صبح وشام ، شام كو بھی اور صبح كو بھی ۔
شام پُھولْنا
شفق پھولنا ، سورج غروب ہونے كے وقت سرخی كا نمودار ہونا ۔ منظر كا دلكش ہونا ، سرخی وسیاہی كاملا ہونا ۔
شام ِ تار
تاریک شام ، اندھیری شام ؛ (كنایۃً) غمگین شام ۔
شام ِ جَوانی
جوانی كے آخری ایام ، آخر شباب ۔
شام دیكْھنا نَہ دوپہر دیكْھنا ۔
وقت بے وقت ، موقع ومحل كا لحاظ نہ كرنا ۔
شام سَویرا بَتانا
ٹال مٹول كرنا ، حیلہ حوالہ كرنا ۔
شام صُبْح لَگانا
حیلہ حوالہ كرنا ؛ ٹالنا ۔
شام ِ غُرْبَت
مسافرت كی شام ؛ وہ شام جو وطن سے دوری كے عالم میں آئے ؛ (كنایۃً) مصیبت كا عالم ، بیكسی كی شام ۔
شام ِ غَریبِ /غَرِیبی
مسافر كی شام ، بیكس كی شام ۔
شام ِ غَرِیباں
۱۔ مصیبت وبیكسی كی شام ، وہ شام جو وطن سے دور عالم بے كسی میں آئے ۔
۲۔ محرم كی دسویں تاریخ كی شام كو برپا ہونے والی مجلس جس میں فرش اور روشنی وغیرہ كا اہتمام نہیں ہوتا ، یہ مجلس حضرت امام حسین اور شہدائے كربلا كے غم میں برپا كی جاتی ہے نیز دسویں محرم كی شام ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>