( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. شِکار پَر جانا

    جانور کو صید کرنے کے ارادے سے اس مقام پر جانا جہاں شکار ہاتھ آتا ہو
     

  2. شِکار پیشَہ

    وہ جس کا کام شکار کرنا یا شکار کھیلنا اور کھلانا ہو.
     

  3. شِکار پھانسْنا

    کسی کو دھوکا فریب دے کر اپنا موافق بنا لینا، مطیع کرلینا
     

  4. شِکار پَھنسْنا

    کسی شخص کا کسی کے فریب میں آنا
     

  5. شِکار جَسْتَہ

    بھاگَا ہوا شکار جو ہاتھ نہ آیا ہو یا شکاری کی زد سے بچ کر نکل جانے والا جانور.
     

  6. شِکار ِ جِرْگَہ

    ایران اور توران کے بادشاہوں کا قدیمی شوق جس میں چاروں طرف سے گھرے ہوئے جنگل میں دور دور سے جانوروں کو گھیر کر لاتے تھے اور نکاس کے راستے بند کر دیتے تھے بیچ میں کئی بلند مقام بادشاہ اور شہزادوں کے بیٹھنے کے لیے بناتے تھے، پہلے بادشاہ سوار ہو کر خود شکار مارتا تھا پھر شہزادے اور امراء روز بروز دائرے کو تنگ اور جانوروں کو سمیٹتے لاتے تھے.
     

  7. شِکار دوسْت

    شکار کا شائق، شکاری، شکار کھیلنے والا
     

  8. شِکار رَہْنا

    کسی مصیبت، پریشانی، دُکھ درد یا تکلیف میں گرفتار رہنا
     

  9. شِکار ِ زِنْدَہ

    صیدِ زندہ، شاہین یا باز مرا ہوا جانور یا پرند نہیں کھاتا ہے بلکہ زندہ پکڑ کر کھاتا ہے
     

  10. شِکار ِ قَمَرْغَہ

    رک : شکارِ جرگہ