( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲  
  1. صَحْن ِ عَظِیم

    زمین کی سطح.
     

  2. صَحْن ِ گُلْزار

    رک : صحنِ چمن.
     

  3. صَحْنْچَہ

    چھوٹا آنگن، چھوٹا میدان.
     

  4. صَحْنْچی

    چھوٹا صحن ؛ جبوترے کے وسط میں چوطرف سے کھلی ہوئی یا بڑے دالان کی بغلوں میں بنی ہوئی سہ دری.
     

  5. صَحْنَک

    ۱.(i) چھوٹی رکابی یا طباق (بیشتر مٹی کا ) ؛ رکابی، طشتری.
    (ii) (کنایۃً) تھوڑی سی دولت یا جاگیر وغیرہ.
    ۲. جناب فاطمہ زہرا کی نیاز نیز اس نیاز کا کھانا (جس میں عموماً پاک عورتیں، پاک دامن اور سیدانیاں شریک کی جاتی ہیں).
    اف : کرنا ، ہونا.
     

  6. صَحْنَک پَر ہاتھ رَکْھنا

    (عور)حضرت بی بی فاطمہ کی نیاز پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا.
     

  7. صَحْنَک دینا

    حضرت بی بی فاطمہ کی صحنک کا کھانا پکانا اور نیاز دینا.
     

  8. صَحْنَک سے اُٹْھ جانا

    صحنک میں شرکت کے قابل نہ رہنا، عورت کا پاک دامن نہ رہنا، بے آبرو ہوجانا.
     

  9. صَحْنَک کھانا

    عورت کا جناب فاطمہ زہرا کی نماز میں شرکت کے قابل ہونا، نیک چلن ہونا، پاک دامن ہونا.
     

  10. صَحْنَک کِھلانا

    جناب فاطمہ زہرا کی نیاز دلوانا، منّت کا کھانا کرنا.