( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳       >
  1. مُسْتَقْبِل بینی

    مستقبل بیں ہونا ، آگے تک دیکھنا ، مستقبل دیکھنا ، آیندہ زمانے کے بارے میں جاننا
     

  2. مُسْتَقْبِل پَذیری

    آیندہ کے لیے کام آنا ، مستقبل بیں ہونا
     

  3. مُسْتَقْبِل پَسَنْد

    مستقبلیت (رک)کا قائل یا ماننے والا، مستقبلی، مستقبلیتی۔
     

  4. مُسْتَقْبِل تاریک ہونا

    کامیابی وغیرہ کا امکان ختم ہونا
     

  5. مُسْتَقْبِل تَمام

    (قواعد) وہ زمانہ جس میں آیندہ کے دو واقعات میں سے کسی ایک واقعے کے پیش تر امکانی وقوع کی تکمیل کی طرف اشارہ ہوتا ہے (جیسے : جب تم آؤگے ، احمد سو چکا ہوگا)
     

  6. مُسْتَقْبِل دَوامی

    (قواعد) مستقبل مطلق کی ذیلی قسم جس میں فعل کی ہیئت سے آیندہ کے عمل کا تواتر ظاہر ہوتا ہے (جیسے : احمد کھیلتا رہے گا)
     

  7. مُسْتَقْبِل قریب

    ۱. آیندہ زمانہ جو قریب ہو
    ۲۔ (قواعد) فعل کی ایک گردان جس میں مستقبل کی علامت ہوگا سے پہلے تا لگاتے ہیں (جیسے : وہ آتا ہو گا)
     

  8. مُسْتَقْبِل مُطْلَق

    (قواعد) صیغہء مستقبل کی ایک صورت جس میں قریب و بعید کا امتیاز نہیں ہوتا ، اسے مضارع کے بعد ، گا ، گی ، گے ، بڑھانے سے بناتے ہیں (جیسے : آئے گا ، پڑھے گا وغیرہ)۔
     

  9. مُسْتَقْبِل نا تَمام

    (قواعد) فعل کی وہ گردان جس میں آیندہ واقعے کی طرف اشارہ ہو (جیسے : کل جب تم آؤ گے ، احمد کھیل رہا ہو گا)
     

  10. مُسْتَقْبِلات

    آنے والے زمانے نیز آیندہ زمانے کے امکانات یا واقعات -