( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۵۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. نَیا بانکا تاڑ کی تَلوار

    نئے حوصلے والے کی سب باتیں نرالی ہوتی ہیں ، نئے آدمی کا کام بھی نرالا ہوتا ہے ؛ کم ظرف اپنا ظرف دکھائے بغیر نہیں رہتا
     

  2. نَیا ِبگڑا

    وہ جو حال ہی میں بد چلن ہوا ہو ، خاص کر وہ جس کا باپ بہت سا روپیہ چھوڑ کر مرگیا ہو اور اس نے حال میں اپنی وضع بدل کر بدچلنی اختیار کرلی ہو اور عیش و عشرت پر روپیہ خرچ کرنا شروع کر دیا ہو ۔
     

  3. نَیا پان کھانا

    موسم میں پہلا اُترا ہوا پان کھانا ؛ فصل کا نیا پھل کھانا ۔
     

  4. نَیا پانی نَیا دانا

    رک : نیا دانہ نیا پانی جو زیادہ مستعمل ہے ۔
     

  5. نَیا پُرانا کَرنا

    برتنا ، استعمال کر چکنا ۔
     

  6. نَیا پُرانا ہو جانا / ہونا

    ۱۔ نیاپن یا انوکھا پن جاتا رہنا ؛ نئے پن کی لذت جاتی رہنا ؛ کسی آدمی کو باہر سے آئے ہوئے عرصہ ہوجانا
    ۲۔ کوئی کام بہت مدت تک ہونا
     

  7. نَیا پَن

    نیا ہونے کی حالت یا کیفیت ؛ جدت ؛ ترو تازگی ؛ حسن ۔
     

  8. نَیا پَہلُو چَلنا

    نئی چال چلنا ؛ شرارت کرنا ۔
     

  9. نَیا پَہلُو سامنے آنا

    نئی چیز کا اظہار ہونا ؛ جدت پیدا ہونا ۔
     

  10. نَیا پَیسَہ

    اعشاری نظام کے حساب سے روپے کا سواں حصہ ، ایک پیسہ (روپے کے سو پیسوں میں سے ایک)