( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. نِیل

    نیلے رنگ کا ، آسمانی ، نیلا سیاہی مائل نیلا ۔
     

  2. نِیل اُبَھرنا

    جسم پر چوٹ سے یا چٹکی لینے سے نشان پڑ جانا ۔
     

  3. نِیل اِسبَند

    کالا دانہ (نظر بد کے دفعیے کے لیے اس کی دھونی دی جاتی ہے ، جلتے وقت چٹاخے کی آواز دیتا ہے) نیز ایک بیل جس میں نیلے پھول لگتے ہیں اور اس کی پھلیوں میں سے آڑو کے بیج کے برابر کالے بیج نکلتے ہیں ۔
     

  4. نِیل بانڈی

    (دھلائی پارچہ) ایک پودے کا نام جس کے عرق سے کپڑے سے لوہے یا زنگ کے نشان کو صاف کرتے ہیں اس کا عرق تیزابی خاصیت رکھتا ہے ، امرولا
     

  5. نِیل بَحر

    (جوہری) ہیرے کی ایک قسم جس میں ہلکے نیلے رنگ کی آمیزش ہوتی ہے ، الماس ۔
     

  6. نِیل بَڑی

    نیل کا ٹکڑا ، ادنیٰ قسم کا نیل ۔
     

  7. نِیل بِگڑنا

    ۱۔ نیل کا حوض یا ماٹ خراب ہونا ؛ کم بختی آنا ، شامت آنا ، کام بگڑنا ، خرابی واقع ہونا ۔
    ۲۔ چلن بگڑنا ، گمراہ اور بے راہ ہونا ، چال چلن درست نہ رہنا ۔
    ۳۔ (i) بے رونقی ہونا ، روپ بگڑنا ۔
    (ii) دیوالیہ نکلنا ، بھاری نقصان ہونا ۔
    ۴۔ کسی غیر ممکن ، خلاف قیاس ، خلاف عقل بات کا مشہور ہونا ، جھوٹی اور بے سر و پا بات اُڑنا
    (ii) نیل کا خراب ہو جانا ، ہندوستان میں یہ دستور تھا کہ جب کسی نیل بنانے والے کا نیل کا حوض یا نیل خراب ہو جاتا تو اس کے مالک ایک بات خلاف ِقیاس ، بعید الفہم مشہور کر دیتے تھے ان کے نزدیک اس ٹوٹکے سے بگڑا ہوا نیل سنور جاتا تھا
    ۶۔ (i) ہوش و حواس نہ رہنا ، پاگل یا سودائی ہو جانا ، دماغ خراب ہونا ، عقل جاتی رہنا ۔
    (ii) غل مچانا
     

  8. نِیل بَند

    کبوتر کی ایک قسم جس کی گردن میں نیلی دھاری ہوتی ہے ۔
     

  9. نِیل بَندَر

    (حیوانیات) ایک نوع کا بندر جو نہایت وحشی اور جنگلی ہوتا ہے اور پالا نہیں جا سکتا ۔
     

  10. نِیل پَڑ جانا / پَڑنا

    جسم پر چوٹ ، ضرب یا خون جم جانے سے نیلا نشان پڑ جانا ۔