( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. وَبال

    ۱۔ گرانی ، بوجھ ، بار ؛ عذاب ، مصیبت و سختی ۔
    ۲۔ جرم کی پاداش ؛ کیے کی سزا (خصوصاً) وہ سزا جو خدا کی طرف سے دی جائے ، عذاب الٰہی ، قہر خدا ۔
    ۳۔ جرم ، خطا ، گناہ ؛ بدبختی ؛ تباہی
     

  2. وَبال

    ۱۔ بہت دشوار ، نہایت مشکل نیز بہت تکلیف دہ ۔
    ۲۔ مصیبت کا باعث (کوئی چیز یا بات) ؛ مضر صحت (آب و ہوا ، موسم وغیرہ)
     

  3. وَبال َاپنے سَر لینا

    کسی مصیبت کو خود دعوت دینا ، خود اپنے کو کسی تکلیف میں مبتلا کرنا ، جنجال میں پڑنا ، عذاب اپنے سر لینا ۔
     

  4. وَبال اُٹھنا

    مصیبت آنا ، بپتا پڑنا ۔
     

  5. وَبال آنا

    زوال آنا ، ادبار آجانا
     

  6. وَبال ۔ بَٹورنا

    وبال سر لینا ، مصیبت مول لینا ۔
     

  7. وَبال بَن جانا

    مصیبت کا باعث ہو جانا ، تکلیف دہ ہونا ۔
     

  8. وَبال پالنا

    مصیبت اپنے سر لینا ، کوئی تکلیف دہ کام اپنے ذمے لینا ۔
     

  9. وَبال پَڑنا

    (کسی جرم یا خطا کی) سزا ملنا ، صبر پڑنا ، ظلم و ستم کا بدلہ ملنا ، قہر الٰہی نازل ہونا ۔
     

  10. وَبال پیچھے َلگنا

    ایسا روگ یا مصیبت لگ جانا جس سے نجات مشکل ہو