( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۷۱ نتائج (۰سیکنڈ )
چاند پِٹْنا
خوب مار کھانا ، خوب جوتے کھانا ، نہایت زیر بار ہونا ، نقصان اٹھانا.
چاند پَر تُھر کا مُنھ پَر آتا ہے
بے عیب کو عیب لگا کر یا کھلے ہوئے کمال کا انکار کر کے اناسن خود ہی بدنام ہوتا یا برا سمجھا جاتا ہے.
چاند پَر خاک ڈالْنا
کھلے ہوئے کمال کا انکار کرنا ، بے عیب کو عیب لگانا ؛ کامل کو ناقص قرار دینا ( حسد وغیرہ کی وجہ سے ) اچھے کو بُرا کہنا.
چاند پَر خاک ڈالْنے سے اَپْنے مُنھ پَر پَڑتی ہے
رک : چان٘د پر (کا) تھوکا من٘ھ پر آتا ہے.
چاند پَر خاک ڈالْنے سے نَہِیں پَڑتی
رک : چان٘د پر ( کے اوپر ) (اڑ کر / کے) خاک نہیں پڑتی. جو کچھ کوئی کہے سنوں اور خاموش رہوں کیونکہ پر خاک ڈالنے سے نہیں پڑتی میں جیسا ہوں ویسا ہی رہوں گا.
چاند پَر خاک ڈالْنے والا اَپْنی آنکھیں مَلْتا ہے
رک : چان٘د پر خاک ڈالو تو اپنے مں٘ھ پر پڑے.
چاند پَر خاک ڈالو تو اَپْنے مُنھ پَرپَڑے
رک :چان٘د پر (کا) تھوکا من٘ھ پر آتا ہے
چاند پَر خاک نہیں پَڑتی
( جب کوئی کسی بے عیب کو عیب کے ساتھ ) متہم کرے تو مثل بولتے ہیں ، بھلے برے نہیں ہو سکتے ، اچھوں کو عیب نہیں لگ سکتا ، ہنر چھپائے نہیں چھپتا.
چاند پَروْانَہ
پھلوں کو نقسان پہن٘چانے والے کیڑوں کےخاندان لیپی ڈاپٹرا کا ایک حشرہ.
چاند پَنا
چان٘د ہونے کا وصف ، مہتاب ، چان٘دنی.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>