( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۹۹ نتائج (۰سیکنڈ )
سَوال اُٹْھانا
کسی بات کو معرضِ بحث میں لانا ، زیرِ بحث لانا .
سَوال اُٹھنا
سوال اُٹھانا کا لازم ، زیرِ بحث آنا .
سَوال اَز آسْمان و جواب اَز ریسْمان
سوال آسمان کے متعلق جواب رَسّی کے متعلق ؛ مراد : بے تُکی بات ، غیر متعلق جواب ، اُلٹا سِیدھا جواب .
سَوال ِ اِشاری
(قانون) مقدّم اور رکنِ اعظم سوال ، ہدایتی سوال
سَوال ُ الْحَضْرَتَین
(تصوّف) ان دو سوالوں سے مراد فیضِ اقدس و فیضِ مُقدَّس کا تقاضائے ظہور ہے یعنی اوّل شیوناتِ ذاتیہ اپنے ظہوراسمائیہ کے لیے بالذّات متقاضی ہیں ور انہیں کے تقاضے سے حضرت علم میں اعیانِ ثابتہ ہیں ور یہ حضرت وجوب ہے اور دُوسرے حضرت علم میں اعیانِ ثابتہ ور یہ حضرت وجوب ہے اور دُوسرے حضرت علم میں اعیانِ ثابتہ اپنے ظہور تفصیلی کے متقاضی ہوتے ہیں اور اس تقاضے سے دائرۂ کونیہ کا وجود ہے اور تمام اشیأ کہ جو دائرۂ کونیہ کا وجود ہے اور تمام اشیأ کہ جو دائرۂ کونیہ میں ہیں اسی تقاضے سے موجود ہیں اور یہ حضرت امکان ہے .
سَوال بَنانا
کسی مسئلے یا معاملے کو پُوچھنے کے لیے موزوں الفاظ مرتب کرنا ، اِمتحانات کے لیے سوالات تیّار کرنا .
سَوال بَنْد
سوالنامہ ، استفسارات ، سوالات .
سَوال پُورا ہونا
مطلوبہ چیز کا مِل جانا ، خواہش یا آرزو کی تکمیل ہونا .
سَوال پَیدا ہونا
مسئلہ درپیش ہونا ، سوال اُٹھنا .
سَوال ِ جِرَح
(قانون) دلیل توڑنے والا سوال ، فریقِ ثانی کے بیان کو کمزور کرنے والا سوال
<
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
۲۲
۲۳
۲۴
>