( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲۳   ۲۴   ۲۵   ۲۶   ۲۷   ۲۸   ۲۹   ۳۰   ۳۱       >
  1. نام کَمانا

    ۱ ۔ شہرت حاصل کرنا ، مشہور ہونا ، نام پیدا کرنا ۔
    ۲ ۔ کارنامہ انجام دینا ، کارہائے نمایاں انجام دینا ۔
     

  2. نام کَندَہ کَرنا

    کسی پتھر ، لکڑی ، دھات یا نگینے پر نام کے حروف کھودنا ۔
     

  3. نام کَندَہ ہونا

    نام کندہ کرنا (رک) کا لازم ۔
     

  4. نام کو

    ۱ ۔ بہت کم ، برائے نام ، ذرا سا ۔
    ۲۔ صرف کہنے کو ، ذکر کرنے کے لیے ، محض تذکرے کے لیے ۔
    ۳۔ قطعی ، بالکل ، ہرگز ، مطلق ۔
    ۴۔ نشانی کے لیے ، یادگار کے طور پر ، ظاہر میں ، دکھاوے کو ۔
    ۵۔ عرف ِعام میں ، نام کا ۔
    ۶۔ اصلیت میں ، حقیقت میں ۔
    ۷۔ شہرت کے لیے ، باقی رہنے کے لیے ، عزت کے لیے ، آبرو کے لیے ، نیک نامی کے لیے ۔
     

  5. نام کو آ گ َلگانا

    نام نہ لینا ، قریب نہ جانا
     

  6. نام کو بَٹّا / َبٹَّہ َلگانا

    رک : نام پر بٹا لگانا ، بے عزت کرنا ۔
     

  7. نام کو بَٹّا َلگنا

    نام کو بٹا لگانا (رک) کا لازم ، نام بدنام ہونا ۔
     

  8. نام کو بھی نَہ ہونا

    بالکل نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔
     

  9. نام کو داغ / دَھبّا لَگانا

    رک : نام کو بٹا لگانا ۔
     

  10. نام کو لاج َلگنا

    نام کو بٹا لگنا ، عیب لگنا ، نام بدنام ہونا ۔