( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ پھاڑنا
۱۔ چیخنا ، چلانا ، زور کی آواز سے بولنا ، گانا یا ہنسنا ، زبان درازی کرنا ۔
۲۔ (کھانے یا پھاڑنے کے لیے) منھ پھیلانا ، منھ کھولنا ۔
۳۔ بے شرم بن کر مانگنا ، مانگنے میں لحاظ نہ کرنا (عموما روپیہ ، پیسہ) ۔
۴۔ (گھاٹی وغیرہ کا) کشادگی یا گہرائی ظاہر کرنا ۔
۵۔ کھسیانی ہنسی ہنسنا ، منھ پسارنا ، دانت نکوسنا
مُنہ پھاڑے دَوڑنا
رک : منھ پسار کر دوڑنا ؛ سخت خفا ہونا ۔
مُنہ پَھٹ
۱۔بدتمیز ، بے خوف و بے لحاظ ، زبان دراز ، بے مروت ، بد لحاظ ، بد زبان ، بدلگام ۔
۲۔ (مجازاً) بے لاگ گفتگو کرنے والا ؛ نڈر ، بے باک ۔
۳۔ (مجازا) موقع بے موقع بولنے والا ، بڑبولا
۴۔ (i) گستاخانہ ، بد زبانوں جیسا ، صاف گوئی والا ۔
(ii) (شاذ) صاف صاف باتوں پر مشتمل ، سچی باتوں پر مبنی ، جارحانہ ۔
۵۔ (قدیم) شور مچانے والا ، چلانے والا ، غل کرنے والا ۔
مُنہ پَھٹنا
کسی تیز مسالے سے منھ کے اندر کی کھال میں سوزش پیدا ہونا یا ٹکڑے اُڑجانا ، منھ کٹ جانا۔
مُنہ پِھر / پِھرا جانا
۱۔ رخ پھرنا ، کسی کے منھ کا کسی اور طرف مائل ہوجانا ۔
۲۔ مٹھاس بہت تیز ہونا
مُنہ پِھرا لینا / پِھرانا
۱۔ منھ پھیرنا ، بے رخی کرنا ، بے مروتی سے پیش آنا ۔
۲۔ (جنگ وغیرہ سے) منھ موڑنا ، پیچھے ہٹنا ، بھاگ جانا ، ہمت ہارنا۔
۳۔ چھوڑنا ، ترک کرنا ۔
مُنہ پِھر پھرا جانا
مڑ جانا ، پیچھے ہٹ جانا ، سامنے نہ ٹھہرسکنا ۔
مُنہ پِھر جانا / پِھرنا
۱۔ منھ کا ٹیڑھا ہوجانا ، ضرب ، طمانچہ یا تھپڑ سے منھ کا خم کھا جانا ۔
۲۔ توجہ یا التفات سے رُخ کسی طرف مائل ہو جانا ، کسی طرف رُخ ہونا ، رُخ بدل جانا ۔
۳۔ (جنگ یا مقابلے میں) شکست کھانا ، بھاگنا ، پیچھے ہٹ جانا ، مقابلے کی تاب نہ رہنا ؛ حوصلہ پست ہونا ، ہمت ہار جانا ۔
۴۔ (کھانے سے) جی پھرنا ، اُکتا جانا ۔
۵۔ التفات میں کمی آنا ، کشیدگی پیدا ہونا ، برگشتہ ہونا ، توجہ نہ رہنا ۔
۶۔ تلوار وغیرہ کی دھار مڑجانا یا کند ہو جانا ۔
۷۔ رُخ بدل جانا ، طور طریقے بدل جانا ، انداز ِنظر بدل جانا ۔
۸۔ شرمندگی سے رُخ موڑ لینا ، کم مایگی کا احساس ہونا ۔
۹۔ لقوے کے سبب منھ ٹیڑھا ہوجانا ، لقوے کا آزار ہوجانا ، لقوہ ہوجانا
مُنہ پُھلا بَیٹھنا / پُھلا کے بَیٹھنا
ناراض یا خفا ہو کر بیٹھنا ، ناراض ہونا ، منھ سجانا ، خفگی کی صورت بنانا ۔
مُنہ پُھلا لینا
رک : منہ پھلانا ۔
<
۲۵
۲۶
۲۷
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
>