( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۵ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. باغ ِ سَبْز

    دھوکا، فریب.
     

  2. باغ سَبْز دِکھانا

    رک: سبز باغ دکھانا جوزیادہ مستعمل ہے.
     

  3. باغ ِ شَدّاد

    ک : ارم.
     

  4. باغ ِ ضِرْ وان

    علاقہ شام کا وہ روایتی باغ جس کے مالکوں نے فقیروں کو محروم رکھنے کے لیے رات کو سارے پھل توڑ لینے کا ارادہ کیا تھا اور اللہ تعالی نے ان کا ارادہ پورا ہونے سے پہلے اس باغ ہی کو تباہ کر دیا.
     

  5. باغ ِ عامَّہ

    وہ محدود سبزہ زار اور پھولوں کا باغ جو شہر کی آبادی میں عوام کی سیر و تفریح کے لیے بنایا جائے، پارک.
     

  6. باغ ِ عَدَن

    بہشت، جنت (رک).
     

  7. باغ فِدَک

    مدینۂ منورہ کے قریب ’ خیبر ‘ کے مقام پر واقع ایک زرخیز علاقے کا نام جو یہودیوں نے صلح کے موقع پر بغیر کسی جنگ کے آنْحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسّلم کی نذر کیا تھا اس لیے یہ حضورؐ کی ذاتی ملکیت قرار پایا. وصال شریف کے بعد بی بی فاطمہ زہراؑ نے دعویٰ کیا کہ یہ باغ انہیں اپنے پدر بزرگوار کے ترکے میں ملنا چاہیے. یہ دعویٰ رد ہو گیا اور اس باغ کی آمدنی بیت المال و ملنے لگی. بنی امیہ کے دور میں جب حضرت عمر بن عبد العزیز خلیفہ ہوئے تو انہوں نے یہ باغ بنی فاطمہ کو واپس کر دیا.
     

  8. باغ ِ قالی

    وہ گل بوٹے جو قالین پر بنے ہوتے ہیں.
     

  9. باغ ِ قُدُس/قُدْس

    بہشت، جنت (ک).
     

  10. باغ کاری

    باغ لگانے کا کام ، مالی کا پیشہ.