( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۴۷ نتائج (۰سیکنڈ )
جَب اَپْنی بِگْڑے جَب سُگَھڑ نَر کیا بِگْڑے گا کُوڈھ.. مَٹھے کا کیا بِگْڑے جَب بِگْڑے جَب دُودھ
عقلمند خراب ہوتا ہے بیوقوف کو کیا خراب ہونا ہے جس طرح دودھ تو خراب ہوتا ہے مگر مٹھا نہیں خراب ہوتا
جَب اَپْنی بَنْیا اُٹھانا چاہے تو جھاڑُو دیتا ہے
کنایتاً و اشارتاً ایسی علامتیں ظاہر کرنا جس سے ناخوشی ہو ، کسی کو دور کرنے کے لیے ایسے کام کرنا جو بظاہر کچھ نہ ہوں لیکن اصلاً کسی سے پیچھا چھڑانا مقصود ہو
جَب اَپْنی بھاجَن پَر ہوئے لُگائی.. توڑے کُوٹ اور کُودے کھائی
جب عورت بھاگنے پر آئے تو اسے کوئی چیز نہیں روک سکتی.
جَب اَپْنی بھی تِین اور اَب بھی تِین جَب پائی تَب تِین ہی تِین
بہت بدقسمت ہیں ، ہمیشہ تین کانے ہیں
جَب اَپْنی بَھئے سَو ، تَب بھاگ گیا بَھو
قرض کا ڈرجب تک تھوڑا ہو ہوتا ہے ، جب بہت ہوجائے جاتا رہتا ہے
جَب اَپْنی پَر جا نَہیں تو راجا کَہاں
حاکم کو ظلم نہیں کرنا چاہیے ، اگر رعیت نہ رہے تو حاکم کہاں رہ سکتا ہے
جَب اَپْنی پیٹ میں کَھدیا لَگی مِیٹھا اور سَلونا کیا
بھوک میں جو ملے میٹھے اور سلونے سے کچھ کام نہیں ، ضرورت ایسی ہوتی ہے
جَب اَپْنی پھینکا تَب پانچے تِین
سخت بد قسمت آدمی ہیں پانسے مین تین پانچ بہت کم درجے کے شمار ہوتے ہیں
جَب اَپْنی تَب
گاہے ماہے ، کبھی کبھی ، وقناً فوقتاً ، وقت بے وقت ، موقع بے موقع.
جَب اَپْنی تَک / تَلَک
جس وقت تک ، ایسے وقت تک.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>