( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۴ نتائج (۰سیکنڈ )
جُرْم ِ واجِبُ اْلقَتْل
ایسا جرم جس میں مجرم کا قتل ہونا ضراوری ہو، قتل عمد کا جرم، یہ تعزیرات ہند میں زیر دفعہ ۳۰۲ آتا ہے، دائم الحبس قیدی اگر قتل کرے تو اسے پھانسی کے سوا اور کوئی سزا نہیں دی جاسکتی۔
جُرْمانَہ
(جرم کی وجہ سے) جو رقم کسی سے سزا کے طور پر وصول کی جائے۔
جُرْمانَہ بَھرْنا
ڈنڈ دینا۔
جُرْمانَہ ٹھونک دینا
رک : جرمانہ ڈالنا، جرمانہ کرنا۔
جُرْمانَہ ڈالْنا
سزا کے طور پر رقم وصول کرنا۔
جُرْمانَہ کَرْنا
جرمانہ لگانا۔
جُرْمانَہ گاہ
وہ جگہ جہاں پر جرمانہ وصول کیا جائے۔
جِرِمْبھِنی
جنس اُمّ غیلان، لجونتی نیز گل فتنہ کا آٹھ پتیوں والا پودا جو باغات میں عام ہے، لاط : Mimosa octandra.
جَرْمَک
جراثیمے ؛ رک : جَرم۔
جَرْمَن
جرمنی سے منسوب یا متعلق، ترکیبات میں مستعمل۔
<
۱
۲
۳
۴
>