( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۰ نتائج (۰سیکنڈ )
جُھوٹا قْفْل
نقلی تالہ ( جو محض دکھانے کے لیے ڈالا گیا ہو ).
جُھوٹا کاغَذ
جعلی دستاویز ، بنایا ہوا تَمَسّْک .
جُھوٹا کام
زردوزی وغیرہ کا کام جو کھوٹے مسالے سے بنایا جائے .
جُھوٹا کَرنا
۱. دروغ کو ٹھہرانا یا ثابت کرنا ؛ جھٹلانا .
۲. کسی چیز کو کسی بھی انداز سے استعمال کرنا یا برتنا .
۳. ( ہاتھ یا وار وغیرہ کو ) بیکار کر دینا ، کار گر نہ ہونے دینا .
جُھوٹا کُوٹا
رک : جھوٹ کوٹ = آگے کا اٹھایا ہوا .
جُھوٹا کوئی کھاتا ہے تو میٹھے کے لیے
رک : جھوٹا بھی کھائے الخ .
جُھوٹا کَوئِلَہ
کوئلے کی بلوریں قسم ( انتھراسائیٹ ) .
جُھوٹا گَواہ
غلط شہادت دینے والا ، واقعہ کے خلاف گواہی دینے والا .
جُھوٹا گَوہَر
نقلی جوہر ، مصنوعی یا بے آب موتی .
جُھوٹا لَپاٹی / لَپاٹِیا
نہایت دووغ گو ، لباڑیا ، بہت گپیں ہان٘کنے والا شخص ، وعدہ خلاف ؛ دغا باز ، مکّار ، پُر فریب .
<
۱
۲
۳
۴
>