( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۰۵ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. راہ بَتانا/ بَتْلانا

    ۱. طریقہ یا ڈھنگ سکھانا، تدبیر سمجھانا، رہنمائی کرنا.
    ۲. راستے کا پتا دینا، راستہ دکھانا.
    ۳. ٹالنا، چلتا کر دینا، رخصت کرنا.
    ۴. دھوکا دینا، فریب دینا.
    ۵. صراطِ مستقیم پر چلانا، سیدھی راہ دکھانا.
     

  2. راہ بَر

    راستہ دکھانے والا ، راہنما، مُرشد ، ہدایت کرنے والا ، راستے پر لگانے والا.
     

  3. راہ بَری

    رہنمائی ، ہدایت ، پیشوائی ، اِمامت ، مقتدائی.
     

  4. راہ بَڑْھنا

    راستہ طویل ہونا ؛ مصیبت کا وقت ختم نہ ہونا.
     

  5. راہ بِگاڑْنا

    (حرص و ہوس کا) راستہ ترک کرنا، ٹال جانا.
     

  6. راہ بَنانا

    ۱. رواج پانا ، بار پانا ، سرایت کرنا.
    ۲. راستہ بنانا، راہ متعیّن کرنا.
     

  7. راہ بَنْد کَرْ دینا/ کَرْنا

    راستہ روکنا، رکاوٹ پیدا کرنا، جانے کا راستہ نہ دینا.
     

  8. راہ بَنْد ہو جانا

    ۱. راستہ مسدود ہو جانا، وسائل ختم ہو جانا، کوئی طریقہ نہ ہونا.
     

  9. راہ بَنْد ہونا

    راستہ نہ ملنا، رُکاوٹ آجانا.
    ۲. موقوف ہونا، ختم ہو جانا.
     

  10. راہ بَہْکانا

    گمراہ کرنا، صحیح راستے سے ہٹا دینا.