( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۹۹ نتائج (۰سیکنڈ )
سَو
۱. نِنانوے کے بعد کا عدد ، دس کا دس گُنا (۱۰۰) ، صد.
۲. بہت ، بکثرت ، بہت زیادہ.
سَو بات کی اِک / ایک بات
ایک بات جو سو باتوں پر بھاری ہو ، صاف اور سچّی بات ، خلاصۂ کلام ، قولِ فیصل.
سَو بات / باتوں کی بات
رک : سو بات کی ایک بات ؛ عُمدہ بات.
سَو باتیں سُنانا
بہت ملامت کرنا ، بُرا بھلا کہنا.
سَو بار
سو دفعہ ، بارہا ، متعد بار ، کئی بار.
سَو بار مَر کے زِندَہ ہونا
مدتون کوششیں کرتے رہنا یا بے شمار مشکلات سے گزر کر کامیاب ہونا ، سینکڑوں مصیبتیں جھیل کر سُرخرو ہونا ، ہر امکانی کوشش سے گزرنا ، سرتوڑ کوشش کرنا.
سَو بَرَس
سو سال ، ایک صدی ، عرصۂ دراز ، طویل مُدّت ، برسہا برس برسوں ، سالہا سال .
سَو بَرَس بَعد کُوڑے گُھورے کے دِن بھی بَہورْتے پھرتے ہیں
کوئی شے سدا ایک حال پر نہیں رہتی ، بُرے دنوں کے بعد بھلے دن بھی آتے ہیں.
سَو بسْوے
یقیناً ، ضرور بالضرور ، سو فیصد ، پورے طور پر، کُلّی طور پر ، حتمی.
سَو بید ، نَہ ایک لوید / مُرید
ہزار نصیحتیں ایک طرف اور ڈن٘ڈا ایک طرف.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>