( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۲ نتائج (۰سیکنڈ )
عِطْر کی رُوئی
رک : عطر کا پھویا.
عِطْر کی سِینک
وہ تِنکا جس پر عطر فروش عطر میں ڈوبی ہوئی روئی لپیٹ کر فروخت کرتے ہیں.
عِطْر کھینچْنا
۱. خوشبو دار چیز کا تیل بذریعۂ کشید نکالنا.
۲. کس نکالنا، طاقت کھین٘چ لینا ؛ ست نکالنا، جوہر یا خلاصہ نکالنا
عِطْر لَگانا
جسم یا لباس پر عطر ملنا.
عِطْر مِٹّی
ایک خاص قسم کا عطر جس میں مٹّی کا جُز بھی شریک ہوتا ہے.
عِطْر ِ مَجْمُوعَہ
وہ عطر جو کئی قسم کے عطر باہم مخلوط کرکے تیار کیا جاتا ہے.
عِطْر ِ مَلا گِیر
بہترین صندل کا عطر.
عِطْر مَلْنا
ہاتھوں میں عطر مل کر جسم یا کپڑوں پر پھیرنا، عطر لگانا.
عِطْر میں بَسانا
خوشبودار کرنا، معطّر کرنا.
عِطْر میں بَسْنا
معطّر ہونا، بہت سا عطر لگنا.
<
۱
۲
۳
۴
>