( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۷ نتائج (۰سیکنڈ )
نِظام پانا
۱۔ مرتب یا منظم ہونا ، ترتیب یا ترکیب پانا ۔
۲۔ بنیاد قائم ہونا ، اساس ملنا ۔
نِظام تامِین/تامِینی
(معاشیات ) کسی خاص ملکی صنعت کو ترقی دینے اور اسے غیر ملکی مقابلے سے بچانے کے لیے درآمد پر بھاری محصول لگانا تاکہ درآمد شدہ اشیا کی قیمت بڑھ جانے سے ملکی مال کی مانگ بڑھ جائے (Protection) ۔
نِظام تَخَیُّل
مکتب ِفکر ، مکتب ِخیال ۔
نِظام تَربِیَّت
تربیت کرنے کا نظام ، طریقہء تہذیب الاخلاق ۔
نِظام تَرکِیبی
وہ اجزا جن سے کوئی چیز بنی ہو ؛ ترکیب پانے کا طریقہء کار یا عمل ۔
نِظام تَصَوُّف
تصوف کا فلسفہ یا طریقہء کار ۔
نِظام َتعلِیم
طریقہء تعلیم ، تعلیم کا نظام ، تدریس کا طریقہ ۔
نِظام َتقوِیم
تعین ِتاریخ ماہ و سال ؛ کیلنڈر ۔
نِظام َتکوِین
کائنات کی تشکیل کا نظام ۔
نِظام َتکوِینُ الدَّم
(طب) جسم میں خون بننے کا نظام ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>