( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. نِیل پنوا

    نیل (درخت) کی ایک قسم ۔
     

  2. نِیل تَونس

    ایک پرندہ ، نیل ، نیل کنٹھ
     

  3. نِیل تَونس ِجس سَر مَنڈ لاوے ، مَکَٹ پَتی سوں لابھا پاوے

    جس کے سر کے گرد نیل کنٹھ پھر جائے اسے بادشاہ سے بہت کچھ (انعام) ملتا ہے
     

  4. نِیل جَلانا / جَلوانا

    بارش کی شدت کو روکنے کے لیے عوام میں مشہور ایک ٹوٹکا ، نیل (کالا دانہ) کے ٹکڑے کو تلوار پر رکھ کر آگ لگاتے ہیں) ۔
     

  5. نِیل ڈالنا

    ۱۔ چٹکی یا بوسے وغیرہ سے جسم پر نیلے نشان ڈالنا ۔
    ۲۔ بہت مارنا ، تشدد کرنا ، اتنا مارنا کہ جسم پر نشانات پڑ جائیں ۔
     

  6. نِیل سازی

    نیل بنانے کا کام ، نیل کی تیاری بطور صنعت و تجارت ۔
     

  7. نِیل سَر

    مرغابی کے خاندان کا ایک پرند جو دوسری مرغابیوں سے بڑا اور وزن میں زیادہ ہوتا ہے ۔
     

  8. نِیل فام

    نیلگوں ، نیلے رنگ کا (عموماً چرخ = آسمان کے لیے مستعمل) ۔
     

  9. نِیل فَر

    رک : نیلو فر جو مستعمل ہے ۔
     

  10. نِیل کا ٹِیکا

    ۱۔ بدنامی یا کلنگ کا ٹیکا ، رسوائی کا داغ ؛ روسیاہی ۔
    ۲۔ وہ نشان نیل جو نذر گزر کے خیال سے خوبصورت بچوں کے رخسار پر لگا دیتے ہیں ۔