( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
وَبال جان
زندگی کے لیے تکلیف دہ ؛ جو نہایت مصیبت کا باعث ہو ۔
وَبال جان بَن جانا/بَننا
نہایت پریشانی کا باعث ہو جانا ، مصیبت بن جانا ۔
وَبال جان ہونا
مصیبت یا پریشانی کا باعث ہونا ، عذاب جان ہونا ، ناگوار طبع ہونا ۔
وَبال چَڑھنا
عذاب نازل ہونا ، قہر ٹوٹنا ۔
وَبال چَکھنا
کیے کی سزا پانا ، نتیجہ بھگتنا ۔
وَبال خاطِر ہونا
ناگوار طبع ہونا ، دل پر بوجھ ہونا ؛ مصیبت ہونا ۔
وَبال دَوام
کوئی ایسی مصیبت جو ہمیشہ چلتی رہے ، ہمیشہ ہمیشہ کی پریشانی ، مستقل اذیت ؛ (کنایتہ) عذاب ۔
وَبال دوش
کاندھے کا بوجھ ؛ (مجازاً) جو مزاج کے مطابق نہ ہو ، پریشانی خاطر کا باعث ، تکلیف دہ ، باعث مصیبت ۔
وَبال ڈالنا
کوئی ایسی ذمے داری کسی پر ڈالنا جو اس کے لیے باعث تکلیف و زحمت ہو ۔
وَبال سا ٹال دینا
دوبھر سمجھ کر ہٹا دینا
<
۱
۲
۳
۴
۵
>