( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. کَِشْتی کُھل جانا

    کشتی کا روانہ ہونا ، کشتی کا لنگر اُٹھ جانا
     

  2. کَِشْتی کھینا

    کشتی چَلانا ، ناؤ چلانا
     

  3. کَِشْتی گھاٹ پَر لَگانا

    کشتیی ساحل پر لگانا ، منزلِ مقصود پر پہنچانا
     

  4. کَِشْتی گھاٹ پَر لَگْنا

    کشتی گھاٹ پر لگانا (رک) کا لازم
     

  5. کَِشْتی لالَچ ہی کے سَبَب ڈوبْتی ہے

    لالچ سے کام بگڑتا ہے
     

  6. کَِشْتی لُٹانا

    درگاہوں میں پتّھر کے بہت بڑے کشتی نما ظرف ہوتے ہیں ، جن لوگوں کی منتّیں پوری ہوتی ہیں وہ اس ظرف کو بریانی یا مالیدہ وغیرہ سے بھر دیتے ہیں ، لوگ اس کے اطراف کھڑے رہتے ہیں اور فاتحہ کے بعد اسے لوٹتے ہیں
     

  7. کَِشْتی لُوٹْنا

    کشتی لُٹانا (رک) کا لازم
     

  8. کَِشْتی نُما

    کشتی سے مشابہت رکھنے والی ، کشتی کی طرح کی.
     

  9. کَِشْتی نُما ٹوپی

    لمبوتری ناؤ کے مشابہ اونچی باڑ اور بیضوی چندوے کی ٹوپی جسے رامپوری ٹوپی بھی کہتے ہیں
     

  10. کَِشْتی ء نُوح

    ۱. حضرت نوح علی السلام کی کشتی جس کی روایت یوں ہے کہ حصرت نوح علیہ السلام کی بددعا سے دنیا میں پانی کا طوفان آیا تھا ، خدائے تعالےٰ نے حضرت نوح کو ہدایت کی تھی کہ ایک کشتی بنائیں اور جب طوفان آئے تو اپنے بیوی بچوں اور ایماندار لوگوں سمیت اس کشتی میں بیٹھ جائیں ، جب طوفان آیا تو ساری دنیا غرقاب ہوگئی لیکن نوح کی کشتی کو کوئی ضرر نہ پہن٘چا.
    ۲. (کنایۃً) جائے پناہ ، وہ چیز جس پر تکیہ کیا جاسکے