( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳  
  1. کُلْبلانا

    ۱. سونے میں جُن٘بش کرنا ، آہستہ آہستہ حرکت کرنا.
    ۲. کیڑے مکوڑے کا آہستہ آہستہ حرکت کرنا.
    ۳. بے چَین ہونا ، گھبرانا ، مضطرب ہونا.
    ۴ . ترنگ میں آنا ، گُدگُدانا.
     

  2. کُلْبُلاہَٹ

    کلبلانا ، آہستگی سے حرکت کرنا ؛ (مجازاً) بے چینی ، بیقراری.
     

  3. کُلبَہ

    ۱. چھوٹا سا مکان ، تنگ و تاریک حُجرہ ، چھون٘پڑا.
    ۲. گوشہ ، کونہ .
    ۳. (فِیل خانہ) ہاتھی اور ہتھنی کے دَہ سالہ جانور کو پوت ، بست سالہ کو بک اور سی سالہ (یعنی تیس سالہ) کو کُلْبَہ کہتے ہیں .
     

  4. کُلبَہ ء اِحْزان

    ۱. حُزن یا رنج و الم کا گھر ، غم کدہ ، گم کا گھر .
    ۲. ہجرانِ محبوب .
     

  5. کُلبَہ ء تارِیک

    اندھیرا جھون٘پڑا ، تاریک کوٹھری.
     

  6. کُلبَہ ء نَے

    پُھوس اور سر کنڈے کی جھون٘پڑی.
     

  7. کَلْبیِ

    ۱. کَلْب (رک) سے منسوب.
    ۲. دیو جان٘س (ایک یونانی فلسفی) کا لقب جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ دیانت دار انسان کی تلاش میں دن میں چراغ لے کر گھومتا پھرتا تھا ، وہ علم روایات اور رسومات سے بیزار تھا ، وہ سکندرِ اعظم جیسے جلیل القدر بادشاہ سے کسی حجاب یا خوف کے بغیر برابر کی سطح پر گفتگو کرسکتا تھا ، دیو جان٘س اپنے آپ کو کُتّا کہہ کر خوشی محسوس کرتا تھا نیز فلسفۂ کلیبہ کا پیرو (جو دنیا اور اسبابِ عیش سے نفرت ظاہر کرتے تھے).
     

  8. کَلْبِیَّت

    دیو جان٘س کلبی کا فلسفہ یا اس کے خیالات ، جس کی بنیاد ترکِ آسائش ، ترکِ املاک اور ترکِ دنیا ہے ، کلبیت کا فلسفہ عملاً رہبانیت اور اذیت پسندی پر منتج ہوا.
     

  9. کَلْبِیَّہ

    ۱. دیو جان٘س کلبی سے منسوب ، دیو جان٘سی فلسفہ.
    ۲. دیو جانس کلبی کے خیالات کا پیرو گروہ یا س کا کوئی فرد.
     

  10. کَلَبھ

    نوجوان اون٘ٹ یا ہاتھی .