( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۳۸ نتائج (۰سیکنڈ )
کَوّا پُکار
کوّوں کی طرح کائیں کائیں ؛ چاروں طرف سے ایک ساتھ بولنا ، بہت شور و غل.
کَوّا پَھنسانے کی چال ہے
ہوشیار آدمی کو دامِ فریب میں لانے کا ڈھنگ ہے
کَوّا ٹَر ٹَراتا ہی ہے ، دھان پَکْتے ہی ہیں
کوّا تلملاتا ہی رہتا ہے مگر دھان پکے بغیر نہیں رہتے ، دشمن کے بُرا چاہنے سے بُرا نہں ہوتا
کَوّا ٹھوڑی/ ٹھینٹھی
ایک پھولدار بیل
کَوّا چَلا ہَنس کی چال اَپْنی چال بھی بُھول گَیا / بُھولا
جو شخص اپنی اوقات سے بڑھ کر حوصلہ کرتا ہے وہ اپنی اگلی حیثیت کو بھی برباد کرتا ہے یا دوسروں کی ریس کر کے نقصان اٹھاتا یا بگڑ جاتا ہے.
کَوّا سَفید ہوجانا
امر مُحال کا وقوع پذیر ہونا ، ناممکن کا ممکن ہو جانا.
کَوّا کانِ لے گَیا / کان کو نَہیں دَیکْھتے کَوّے کے پِیچھے دوڑے پھرتے / جاتے ہیں
رک : کوّا ناک لے گیا ، ناک کو نہیں دیکھتے کوّے کے پیچھے دوڑے جاتے ہیں.
کَوّا کھایا ہے
روایت ہے کہ کوے کھانے سے عمر بڑی ہوتی ہے اور بال سیاہ رہتے ہیں.
کَوّا گُوہار / گُہار
کوّوں کی طرح اک ساتھ کائیں کائیں کرنا اور حملہ آور ہونا ؛ (مجازاً) دشمن کا نرغہ ، مخالفوں کا جمگھٹ.
کَوّا گُہار مَیں پَڑْنا
دشمنوں کی ہا ہو میں پھسنا ، نرغے میں گِھرنا ، مصیبت میں مبتلا ہونا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>