( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۲۲ نتائج (۰سیکنڈ )
ہار جَھک مار کَر
تنگ آکر ، ناچار ہوکر ، مجبور ہو کر ، عاجز ہو کر ۔
ہار دینا
بازی پر لگا کر مات ہو جانا ، بازی میں دے دینا
ہار کا نیاؤ کیا
نقصان ہو جائے تو پھر ہاتھ پانو مارنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، نقصان کے بعد کوشش فضول ہے
ہار کَر / کے
۱۔ تھک کر ؛ مجبور ہو کر ، مجبوراً ، آخرکار ۔
۲۔ لٹا کر ، قربان کر کے ، نچھاور کر کے ۔
ہار کے جَھک مار کے
مجبور ہو کر ، ناچار ہو کر ، عاجز آکر ، مجبوراً ؛ جزبز ہو کے (رک : ہار جھک مار کر)
ہار کھانا
شکست کھانا ، ہار جانا ، مات کھانا ، ہزیمت اٹھانا ۔
ہار مان لینا /ماننا
شکست کا اعتراف کرنا ، مات تسلیم کرنا ۔
ہار مانی جَھگڑا ِجیتا
جو ہار مان لے وہ جھگڑا ختم کر دیتا ہے اور فائدے میں رہتا ہے ؛ جس نے مقدمے بازی نہ کی وہ حقیقت میں فائدے میں رہتا ہے
ہار میری جِیت ُتمہاری
میں ہر طرح سے راضی ہوں
ہار میں َرہنا
خسارے میں رہنا ، نقصان اٹھانا ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>