( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
ساخْتَہ بے ساخْتَہ پَن
بناوٹی ، بے تکلّفی ، دانستہ طور پر سادگی پیدا کرلے کی کوشش.
ساخْتَہ پَرْداخْتَہ
۱. جسے پال پوس کر بڑا کِیا گیا ہو ، تربیت کردہ ، سن٘وارا ہوا ، تربیت یافتہ.
۲. بنایا ہوا ، تیّار کیا ہوا ، وضع کردہ ، مُرَتّب کردہ . بیشک ان کی کاروائی مثل ہماری ساختہ پرداختہ کارروائی کے ہوگی.
۳. کرتوت ، کوتک.
ساخْتَہ پَرْداخْتَہ کَرنا
اپنی طرف سے وضع کرنا ، دل سے گڑھنا.
ساخْتَہ پَرْداختَہ ہونا
ساختہ پرداختہ کرنا (رک) کا لازم.
ساخْتَہ روزْگار
تجربہ کار ، ہوشیار.
ساخْتَہ و پَرْداختَہ
رک : ساختہ پر داختہ معنی نمبر ۲. گال پر ہاتھ دھرے افسوس میں بیٹھی ہے ، رن٘گ روباختہ جنوں کی ساختہ و پرداختہ.
ساخْتی
ساخت کے متعلق یا منسوب ، بناوٹی.
ساخْتِیات
ادبی تخلیق کے پر کھ یا تنقید کی ایک شاخ جس میں الفاظ و تراکیب کی حرفی و نحوی ساخت کو بہت اہم خیال کیا جاتا ہے ، انگریزی Structuralism کا ترجمہ.
ساخْتِیاتی
ساخت سے متعلق علم.
ساخْتِیَت
ساختیاتی تنقید کی نہج ، ساختیاتی تنقید یا تحقیق.
<
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
۳۸
>