( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
نام لینا
۱ ۔ (i) نام زبان پر لانا ، نام سے پکارنا ، نام منھ سے نکالنا ۔
(ii) کسی کے کمال ، بزرگی یا ہنر کا قائل ہونا ، کسی کام کی ابتدا سے پہلے اظہار عجز یا طلب مدد کے لیے اللہ تعالیٰ یا استاد فن یا بزرگ کا نام منھ سے نکالنا ۔
۲ ۔ نام رٹنا ، نام کی تسبیح پڑھنا ، نام جپنا ۔
۳ ۔ الزام دھرنا ، تہمت لگانا ۔
۴ ۔ نشان دہی کرنا ، سراغ دینا ، پتا بتانا ۔
۵ ۔ ذکر کرنا ، چرچا کرنا ۔
۶ ۔ واسطہ دینا ، نام کی دُہائی دینا ، مدد کے لیے پکارنا ۔
۷ ـ۔ ارادہ کرنا ، نیّت کرنا ، یاد کرنا ، خیال کرنا ، دھیان دینا ، توجہ کرنا ۔
۸ ۔ تعلق رکھنا ، واسطہ قائم کرنا ۔
نام لینے والا
یادگار ، بیٹا ، وارث ؛ یاد کرنے والا ، فخر کرنے والا
نام لینے والوں میں ہونا
خاندان میں ہونا ، یادگار ہونا ، یاد اور ذکر باقی رکھنے والوں میں شامل ہونا ۔
نام لِئے جانا
بار بار نام لینا
نام لیوا
۱۔ (i) نام لینے والا ، ماننے والا ، عقیدت مند ، پیرو ۔
(ii) یاد کرنے والا ، دعویٰ کرنے والا ، فخر کرنے والا ۔
۲۔ دلچسپی رکھنے والا ، ذکر کرنے والا ۔
۳۔ یادگار ، وارث ، بیٹا ۔
نام لیوا پانی دیوا
نام لینے اور پانی دینے والا ، وارث ، بیٹا ۔
نام لیوا پانی دیوا نَہ رَہنا
نسل کا سلسلہ منقطع ہو جانا ، بے والی وارث ہو جانا ، تمام اولاد کا مر جانا ۔
نام لیوا رَہا نَہ پانی دیوا
سب مر گئے ، کوئی وارث نہیں بچا ، نسل ختم ہوگئی ۔
نام لیوا نَہ پانی دیوا
جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو
نام مِٹانا
۱ ۔ شہرت مٹانا ، شہرت پر پانی پھیرنا ، نیک نامی زائل کرنا ۔
۲۔ نیست و نابود کرنا ، کھوج مٹانا ، آثار و نشانات ختم کر دینا ۔
۳ ۔ عزت کھونا ، آبرو زائل کرنا
<
۳۰
۳۱
۳۲
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
۳۸
>