( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
سادْنی
سطح زمین کی ہمواری ، ڈھال اور زاویۂ قائمہ دیکھنے کا پُرانی وضع کا آلہ اس کی پن سال بھی کہتے ہیں ، گُنیا ، ٹکتی.
سادَہ
۱. کسی شے یا صِفت سے خالی ، ناآلودہ ، عاری.
۲.(i) زیبائش سے معرّا.
(ii) کورا ، تحریر سے خالی ، بے لکھا ( کاغذ وغیرہ).
۳. امرد ، سادہ رو ؛ (کنایۃً) ، معشوق.
۴. بے سلیقہ ، بے ہنر.
۵. بھولا بھالا ، نادان ، سیدھا ؛ صاف دل ، بے تکلف . معصوم.
۴. خالص ، بے میل ، آمیزش سے پاک.
۷. بغیر ترکاری کا (سالن وغیرہ ).
۸. واضع ، غیر مُبہم.
۹. (i) بیسط ، غیر مُرَکَب ( جو اصلی حالت میں ہو ).
(ii) آسان ، جس میں پیچیدگی نہ ہو.
(iii) غیر جذباتی ، حقیقت پر مبنی ، ٹھوس.
۱۰. بے کیف ، بے رن٘گ ، پھیکا.
۱۱. تمباکو کی وہ قسم جس میں دوسرے اجزا کی آمیزش نہ ہو.
۱۲. ہاتھی کی ایک قسم یا ذات ، کم عمر ہاتھی.
سادَہ بَنانا
آسمان بنانا ، سہل کرنا.
سادَہ پُرْکار
بظاہر بھولا بھالا مگر فی الواقع چالاک ، شوخ و عیّار معشوق.
سادَہ پَن
سادگی ، بھولپن.
سادَہ پَنا
رک : سادہ پن.
سادَہ جُوگ
عام زمانہ ، معمول جگ ، زمانۂ امن.
سادَہ جوگ ہُنڈْوی
(قانون) معتبر اور ذی حیثیت شخص کو ادا کی جانے والی ہنڈی.
سادَہ چَیک
ایسا چیک جس پر رقم کا اندراج نہ ہو ؛ ( کنایۃً) غیر مشروط پیشکش.
سادَہ خاطِری
سادہ لوحی ، سادگی.
<
۳۳
۳۴
۳۵
۳۶
۳۷
۳۸
۳۹
۴۰
۴۱
>