( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۳ نتائج (۰سیکنڈ )
آدْمی کی جُون میں آنا
رک : آدمی کے جامے میں آنا.
آدْمی کی دوا آدْمی ہے
آدمی کا جی آدمی سے بہلتا ہے ، کیسا ہی رنج ہو چار آدمیوں مین بیٹھ رک بہل جاتا ہے.
آدْمی کی دو آنکھیں ایک شَرمائے دُوسری فَرمائے
تائید اور اظہار رضامندی کے طریقے مختلف ہونے ہیں.
آدْمی کی شَکْل بَنو
رک : آدمی بننا نمبر ۴.
آدْمی کی شَکْل ہے
معمولی صورت ہے ، خوبصورت نہیں ہے.
آدْمی کی صُورت نِکَل آنا
دبلا پن جاتا رہنا.
آدْمی کی قَدْر مَرے پَر ہوتی ہے
اس وقت کہتے ہیں جب کسی مرے ہوئے آدمی کی کوئی اچھی بات یاد آئے ، مترادف : اچھا آدمی.
آدْمی کی کَسَوٹی مُعامْلَہ ہے
آدمی کی اچھائی برائی سابقہ پڑنے سے معلوم ہوتی ہے.
آدْمی کے جامے میں آنا
۱. آدمیت ختیار کرنا ، غصہ فرو کرنا ، حواس درست کرنا.
۲. انسان کی شکل صورت اختیار کرنا ، انسان کی جون میں آنا.
آدْمی کے کام آدْمی آتا ہے
ایک انسان دوسرے انسان کی مدد کرتا ہے.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>