( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
اَباطِیْل
باطل (رک) کی جمع .
اَباعِد
اَبْعَد (رک) کی جمع ، اقارب کی ضد .
اِباً عَن جَدٍّ
رک : اَباً جَدًّا.
اِباق
(فقہ) آقا کے یہاں سے بالغ غلام یا لونڈی کا فرار .
اَباک
گونگا ، چپ .
اَبال
رک بادل .
اُبال
۱. (i) کھدبدا کر اوپر اٹھنے کی کیفیت جوابالنے یا ابلنے سے پیدا ہو ، پک کر جوش کھانے کی صورت ، کھدبدی (عموماً دودھ پانی وغیرہ کے لیے مستعمل) .
(ii) کف ، پھین .
۲. (مجازاً) (کسی کیفیت یا جذبے وغیرہ کا) اَبھار ، جوش ، ولولہ ، شدت ، وفور .
اُبال کرنا
۱. گرمی یا آگ کی حرارت سے سیال چیز کا اوپر اٹھنا ، جوش کھانا .
۲. پانی میں ڈوبی ہوئی چیز کا اچھل کر یا اٹھ کر اوپر آنا .
۳. اُبکائی لانا ، متلی پیدا کرنا .
اُبال کھانا
۱. آنچ پا کر اوپر کو اٹھنا ، جوش میں آنا (پانی وغیرہ کا) .
۲. (مجازاً) جوش میں آنا ، غصے میں آنا .
اُبالا
۱. بغیر مسالے یا گھی کے ابال کر پکایا ہوا ، روکھا پھیکا ، بے مزہ (کھانا) .
۲. رک : اُبال .
<
۱
۲
۳
۴
۵
>