( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۰۵ نتائج (۰سیکنڈ )
راہ بے راہ
وقت بے وقت ، موقع بے موقع، غیر ضروری طور پر.
راہ بَھٹَکْنا
راستہ بُھول جانا ؛ صحیح راستے کی بجائے دوسرے راستے سے چلا جانا
راہ بُھلانا
راہ بھولنا (رک) کا تعدیہ.
راہ بُھولْنا
۱. راستہ بُھولنا، راستے سے بھٹک جانا.
۲. اتفاقی طور پر، بہت دنوں کے بعد، خلافِ اُمید، بُھولے بھٹکے.
۳. گُمراہ ہونا ، راستے سے بھٹک جانا ، بھولے بھٹکے نکل آنا ، چلے آنا
راہ پانا
۱. رسائی حاصل ہونا ، موقع ملنا ، راستہ ہاتھ آنا.
۲. دخل پانا، رسائی حاصل کرنا ؛ سمانا، سرایت کرنا.
۳. نَجات پانا، چھٹکارا حاصل کرنا.
۴. راہِ راست پر آنا، سیدھی راہ چلنا، ہدایت حاصل کرنا.
راہ پَر /آ جانا/آنا
۱. صحیح طریقے پر چلنا، ٹھیک ہونا، سنْبھلنا ؛ راضی ہونا.
۲. طور طریقے درست کر لینا، بد افعال کا نیک ہو جانا، نیک بننا، اصلاح قبول کرنا.
راہ پَر آنْکھیں لَگانا
انتظار کرنا، راہ تکنا.
راہ پَر پَڑْنا
تقلید کرنا، پیروی کرنا، راہ لگنا.
راہ پَر ڈالْنا
سدھانا، موافق بنانا، راستے پر لگانا.
راہ پَر لانا/ لَگانا
راہ راست بتانا، رہنمائی کرنا، اپنے ڈھب پر لانا، ہم خیال بنانا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>