( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۵ نتائج (۰سیکنڈ )
سَفَرْدائی
ناچنے والی کے ساتھی جو طبلہ وغیرہ بجاتے ہیں ، سازندے ، ڈوم ، سپردائی ۔
سَفَرْلوک
سورگ ، آسمان ، عالم بالا ، آکاش .
سَفَر مَینا
زمین کھودنے ، سڑکیں ، پُل بنانے اور سُرن٘گ لگانے کا کام کرنے والی پلٹن ۔
سُفْرَہ
۱۔ وہ کپڑا جس پر کھانا چُنا جائے ، دستر خوان ۔
۲۔ خوان ، تشت۔
۳۔ فقرا کا تھیلا ، لنگر ، چیزیں جو امیر لوگ غریبوں یا مسافروں کے لیے پکا کر بان٘ٹتے ہیں ؛ زمین ؛ آسمان ۔
۴۔ ڈبر ، مقصد ۔
سُفْرَہ ء آرَد
وہ کپڑا جس پر آٹا چکّی سے نِکل کر گِرتا ہے .
سُفْرَہ بَندی
( عو ) ایک رسم جس میں چالیسویں کی تقریب میں جمعہ یا شن٘بے کے دن دو تھیلیاں ایک بکری یا بکرے کے ساتھ بھیجی جاتی ہیں جس میں سے ایک میں نُقل اور دُوسرے میں میوہ ہوتا ہے۔
سُفْرَہ چِیں
دستر خوان بچھانے اور بڑھانے والا .
سُفْرَہ ء دَوری
ایک قسم کا دستر خوان جو گول ہو ؛ وہ دعوت جو سب دوست باری باری دیں ۔
سُفْرَہ ء شَطْرَنج
شطرن٘ج کی بساط
سُفْرَہ ء فَصاحَت
خوش کلام ، زبان شیریں ، شیریں بیان
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
>